چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے کراچی کے قریب ائیر ڈیفنس رینجز کا دورہ کیا

102
آئی ایس پی آر
آئی ایس پی آر

راولپنڈی۔7اپریل (اے پی پی):چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے کراچی کے قریب ائیر ڈیفنس رینجز کا دورہ کیا اورائیر ڈیفنس ویپن سسٹم کے زمین سے فضا تک مار کرنے والے ایل وائے 80 اور ایف ایم 90 میزائل فائرنگ کا مشاہدہ کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کےمطابق پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سندھو، پاکستان میں چین کے سفیر نونگ رونگ بھی اس موقع پر موجود تھے۔

میزائل فائرنگ سے آرمی ایئر ڈیفنس مشق ‘البیضہ ٹو’ کا اختتام ہوا۔چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا کو مشق کے مقاصد اور طریقہ کار کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی جس کے مطابق یہ مشقیں جاری ہیں۔ جنرل ندیم رضا نے فوجیوں کی اعلی معیار کی تربیت کو سراہا اور جدید جنگ میں ایئر ڈیفنس کی اہمیت پر زور دیا۔

قبل ازیں ، فائرنگ رینج کی حدود میں پہنچنے تو چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا کا استقبال کمانڈر آرمی ایئر ڈیفنس کمانڈلیفٹیننٹ جنرل حمود از زمان خان نے کیا۔