چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کی قطر کے نائب وزیراعظم ،وزیر دفاع اور مسلح افواج کے چیف آف سٹاف سے الگ الگ ملاقاتیں

123

دوحہ ۔14نومبر (اے پی پی):چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے دوحہ میں قطر کے نائب وزیراعظم ،وزیر دفاع اور مسلح افواج کے چیف آف سٹاف شیخ سعود بن عبدالرحمن بن حسن بن علی الثانی سے الگ الگ ملاقاتیں کیں جس میں علاقائی بدلتی ہوئی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اور دو طرفہ تعاون کو بڑھانے کے لئے باہمی عزم کا اظہار کیا۔

Defense and Chief of Staff 

چیئرمین جوائنٹ چیفس کمیٹی نے پاکستان اور ریاست قطر کے درمیان مضبوط برادرانہ تعلقات پر روشنی ڈالی اور دفاع اور سلامتی کے شعبوں میں ملٹری ٹو ملٹری تعاون کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ قطری قیادت نے علاقائی استحکام کو یقینی بنانے میں پاکستان کے مثبت کردار کا اعتراف کیا اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت اور قربانیوں کو سراہا۔قبل ازیں قطر کی مسلح افواج کے ہیڈ کوارٹر پہنچنے پر چاق و چوبند فوجی دستے نے چیئرمین جے سی ایس سی کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔