24.8 C
Islamabad
پیر, ستمبر 1, 2025
ہومقومی خبریںچیئرمین رحمان حبیب کنسٹرکشن کمپنی پرائیویٹ لمیٹڈ رانا عامر کا آغوش کالج...

چیئرمین رحمان حبیب کنسٹرکشن کمپنی پرائیویٹ لمیٹڈ رانا عامر کا آغوش کالج مری کا دورہ

- Advertisement -

اسلام آباد۔29اگست (اے پی پی):چیئرمین رحمان حبیب کنسٹرکشن کمپنی پرائیویٹ لمیٹڈ رانا عامر نے جمعہ کو الخدمت فاونڈیشن کے زیرانتظام  آغوش کالج مری کا دورہ کیا۔ پرنسپل آغوش کالج مری نے مہمان کا خیرمقدم کیا اور انہیں ادارے کے تعلیمی و تربیتی نظام کے حوالے سے تفصیلی آگاہی فراہم کی۔ رانا عامر نے طلبہ کی تعلیم و تربیت کے لئے اپنے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔پرنسپل آغوش کالج مری نے مہمان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس نوعیت کے دورے اداروں کے مابین باہمی تعاون، تعلیمی اشتراک اور بہترین تدریسی تجربات کے تبادلے کا مؤثر ذریعہ ثابت ہوتے ہیں۔

چیئرمین رحمان حبیب کنسٹرکشن نے آغوش کالج مری کے تعلیمی معیار، نظم و ضبط اور تربیتی ماحول کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ ادارہ ملک کے تعلیمی منظرنامہ میں خوش آئند اضافہ ہے۔واضح رہے کہ آغوش کالج مری نہ صرف معیاری تعلیم و تربیت فراہم کر رہا ہے بلکہ طلبہ کی فنی و تکنیکی صلاحیتوں کو بھی اجاگر کرنے میں نمایاں کردار ادا کر رہا ہے۔ کالج کے ہونہار طلبہ بین الاقوامی مواقع سے بھی مستفید ہو رہے ہیں اور ترکیہ سکالرشپس سمیت مختلف وظائف حاصل کر چکے ہیں۔

- Advertisement -

 

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں