چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ مفتاح اسماعیل کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

سندھ میں ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کے لیے مسلم لیگ (ن) کی حکومت ٹھوس اقدامات کر رہی ہے،چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ مفتاح اسماعیل کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو اسلام آباد ۔ 15 مارچ (اے پی پی) چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ سندھ میں ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کے لیے پاکستان مسلم لیگ (ن) کی موجودہ حکومت ٹھوس اقدامات کر رہی ہے۔ بدھ کو …

سندھ میں ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کے لیے مسلم لیگ (ن) کی حکومت ٹھوس اقدامات کر رہی ہے،چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ مفتاح اسماعیل کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 15 مارچ (اے پی پی) چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ سندھ میں ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کے لیے پاکستان مسلم لیگ (ن) کی موجودہ حکومت ٹھوس اقدامات کر رہی ہے۔ بدھ کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہاں کے لوگوں کی سہولت کے لیے کراچی حیدرآباد موٹروے، گرین لائن، پانی کے منصوبوں سمیت ٹھٹھہ میں 500 بستروں پر مشتمل ہسپتال بھی پاکستان مسلم لیگ (ن) کی موجودہ حکومت ہی مکمل کرے گی۔ چیرمین سرمایہ کاری بورڈ کا کہنا تھا کہ ان منصوبوں کی تکمیل کے بعد صوبہ سندھ کے لوگوں کی کثیر تعداد ان سے مستفید ہو گی۔ ردی کے خاتمے کے لیے غیر ملکی کمپنیوں کو دئیے جانے والے کنٹریکٹ کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ یہ غیر ملکی کمپنیاں جدید ترین ٹیکنالوجی کی حامل کمپنیاں ہیں جن کے یہاں کام کرنے سے مقامی لوگوں کے روزگار کے مواقع میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

Leave a Reply