چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کا مخدوم سید باقر گیلانی کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

ملتان۔ 17 دسمبر (اے پی پی):چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے مخدوم سید باقر گیلانی کی وفات پرگہرے دکھ اورافسوس کا اظہار کیا ہے۔چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے بدھ کو یہاں مرحوم کے صا حبزادوں سے ملاقات کی اورتعزیت کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم مخدوم سید باقرگیلانی کی وفات خاندان اوراہلِ علاقہ کے لیے ایک ناقابلِ تلافی نقصان ہے۔ چیئرمین سینیٹ نے مرحوم کی دینی وسماجی خدمات …

ملتان۔ 17 دسمبر (اے پی پی):چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے مخدوم سید باقر گیلانی کی وفات پرگہرے دکھ اورافسوس کا اظہار کیا ہے۔چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے بدھ کو یہاں مرحوم کے صا حبزادوں سے ملاقات کی اورتعزیت کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم مخدوم سید باقرگیلانی کی وفات خاندان اوراہلِ علاقہ کے لیے ایک ناقابلِ تلافی نقصان ہے۔

چیئرمین سینیٹ نے مرحوم کی دینی وسماجی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم ایک باوقار اورنیک سیرت شخصیت تھے، جن کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔انہوں نے مرحوم کے درجات کی بلندی، مغفرت ، جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور لواحقین کےلئے صبر جمیل کی دعا کی۔