چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کا ملتان میں عازمین حج سے خطاب

Pilgrims of Hajj
Chairman Senate Syed Yusuf Raza Gilani addressing the First Hajj Flight Seeing Off ceremony in Multan on May 9, 2024.

ملتان۔9مئی (اے پی پی):چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ مجھے آج بے حد خوشی ہو رہی ہے کہ میں عازمین حج کو رخصت کرنے آیا ہوں، اگر آپ کو اس گھر سے اجازت نہ ہو تو آپ نہیں جا سکتے، عازمین حج وہاں ڈسپلن کا خیال رکھیں تا کہ ملک کا نام روشن ہو۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو ملتان میں عازمین حج سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ مجھے آج بے حد خوشی ہو رہی کہ میں عازمین حج کو رخصت کرنے آیا ہوں، اگر آپ کو اس گھر سے اجازت نہ ہو تو آپ نہیں جا سکتے۔ انہوں نے کہا کہ ایئر سیال کی آج پہلی پرواز یہاں سے روانہ ہو رہی ہے، ملتان سے مدینہ کا سفر چار گھنٹے کا ہو گیا ہے، ائیر پورٹ ملتان کی وجہ سے آپ کا سفر آسان ہو گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عازمین حج وہاں ڈسپلن کا خیال رکھیں تا کہ ملک کا نام روشن ہو، ہمارے لوگ آئے دن دہشت گردی کا نشانہ بن رہے ہیں اور شہید ہو رہے ہیں، شہدا کے لئے خصوصی دعا کریں۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب سے 13 ہزار لوگ حج کے لئے روانہ ہوں گے، مہنگائی کے دور میں گزشتہ سال کی نسبت اس سال خرچہ کم ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ ائیر پورٹ سیکورٹی ،ایف آئی اے اور سیکورٹی کے تمام اداروں کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے سفیر بن کر جائیں