چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ پر دستخط کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے علاقائی امن، اجتماعی سلامتی اور برادر ممالک کے درمیان مضبوط تعاون کے لیے ایک اہم سنگ میل قرار دیا۔
چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کا مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ کا خیرمقدم
اسلام آباد۔8اگست (اے پی پی):چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ پر دستخط کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے علاقائی امن، اجتماعی سلامتی اور برادر ممالک کے درمیان مضبوط تعاون کے لیے ایک اہم سنگ میل قرار دیا۔ سینیٹ سیکرٹریٹ کے مطابق ہفتہ کو اپنے کیر مقدمی پیغام میں چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ یہ معاہدہ امن، استحکام اور تزویراتی شراکت داری کے مشترکہ عزم کی عکاسی کرتا ہے اور مسلم دنیا میں اتحاد اور تعاون کو مزید مضبوط کرے گا۔سید یوسف رضا گیلانی نے پاکستان کی سیاسی اور عسکری قیادت کی دور اندیشی اور سفارتی کوششوں پر زبردست خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ ان کی لگن نے پاکستان کا عالمی مقام بلند کیا ہے اور علاقائی اور بین الاقوامی امن کے فروغ کے لیے پرعزم ایک ذمہ دار، امن پسند قوم کے طور پر پاکستان کے مثبت تشخص کو مزید تقویت دی ہے۔چیئرمین سینیٹ نے معاہدے کی کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ اس تاریخی اقدام کو قبول فرمائے اور امت مسلمہ کو دیرپا امن، سلامتی اور خوشحالی عطا فرمائے۔









