اسلام آباد۔24اگست (اے پی پی):چیئرمین سینیٹ سی یوسف رضا گیلانی نے بلوچستان کے علاقے پشین میں پولیس لائن کے قریب ہونے والے دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے ۔
سینیٹ میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے حملے میں شہید ہونے والے کم سن بچوں کے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ پولیس لائن کی قریب دھماکے کا سن کر بہت دکھ ہوا ،مشکل کی اس گھڑی میں غمزدہ خاندانوں کے دکھ میں برابر کا شریک ہوں۔ چیئرمین سینیٹ نے کہاکہ دہشت گرد بلوچستان میں ترقی کے عمل کو سبوتاژ کرنا چاہتے ہیں۔
دہشت گردوں کا تعلق کسی بھی مذہب سے نہیں ہوتا وہ انسانیت کے قاتل ہوتے ہیں۔ چیئرمین سینیٹ نے لواحقین کیلئے صبرجمیل اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی ۔ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان،قائد ایوان سینٹ سینیٹر اسحاق ڈار قائد حزب اختلاف سینیٹ سینیٹر سید شبلی فراز نے بھی اس دلخراش واقعے کی مذمت کی ۔