اسلام آباد۔23اکتوبر (اے پی پی):چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے جمعرات کو اطالوی جمہوریہ کے چیمبر آف ڈپٹیز کے صدر لورینزو فونتانا سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ زوم کے ذریعے ورچوئل ملاقات کی۔ ملاقات میں پاکستان اور اٹلی کے مابین دوطرفہ تعلقات کے فروغ، پارلیمانی تعاون کے مزید استحکام اور فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سینیٹ سیکرٹریٹ سے جاری بیان کے مطابق چیئرمین سینیٹ نے پاکستان اور …
چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کی اٹلی کے چیمبر آف ڈپٹیز کے صدر سے ورچوئل ملاقات، دوطرفہ تعاون اور بین الپارلیمانی روابط کے فروغ پر اتفاق

مزید خبریں
اسلام آباد۔23اکتوبر (اے پی پی):چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے جمعرات کو اطالوی جمہوریہ کے چیمبر آف ڈپٹیز کے صدر لورینزو فونتانا سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ زوم کے ذریعے ورچوئل ملاقات کی۔ ملاقات میں پاکستان اور اٹلی کے مابین دوطرفہ تعلقات کے فروغ، پارلیمانی تعاون کے مزید استحکام اور فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سینیٹ سیکرٹریٹ سے جاری بیان کے مطابق چیئرمین سینیٹ نے پاکستان اور اٹلی کے دیرینہ، خوشگوار اور باہمی احترام پر مبنی تعلقات کو سراہا۔
انہوں نے کہا کہ اٹلی یورپی یونین کے اندر پاکستان کا ایک اہم شراکت دار ہے خصوصاً تجارت، تعلیم، ہجرت اور ثقافتی تبادلوں کے شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دینے کی ضرورت ہے۔چیئرمین سینیٹ نے اپنے سابقہ دورہ اٹلی کا ذکر کرتے ہوئے پوپ لیو XIV کی تقریب میں شرکت کو پاکستان کے لئے اعزاز اور بین المذاہب ہم آہنگی و عالمی مکالمے کے فروغ کی علامت قرار دیا۔چیئرمین سینیٹ نے لورینزو فونتانا کو آئندہ سینیٹ آف پاکستان کی میزبانی میں منعقد ہونے والی انٹر پارلیمنٹری اسپیکرز کانفرنس (آئی ایس سی ) میں شرکت کی دعوت دی جسے اطالوی صدرِ چیمبر آف ڈپٹیز نے خوشدلی سے قبول کیا۔
انہوں نے پاکستان کا دورہ کرنے اور کانفرنس میں شرکت کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس موقع کو دونوں پارلیمانوں کے مابین روابط کو مزید مضبوط بنانے کے لئے استعمال کریں گے۔لورینزو فونتانا نے عالمی سطح پر پاکستان کے تعمیری کردار کو سراہا اور اٹلی میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے مثبت کردار کو دونوں ممالک کے درمیان ایک مضبوط پل قرار دیا۔دونوں رہنماؤں نے پارلیمانی سطح پر روابط کے تسلسل، پارلیمانی وفود کے تبادلےاور ماحولیاتی استحکام، تجارت اور ثقافتی سفارتکاری جیسے شعبوں میں تعاون کے فروغ پر اتفاق کیا۔
چیئرمین سینیٹ نے اٹلی کے ساتھ تعلقات کو مزید گہرا کرنے کے عزم کا اعادہ کیا اور اطالوی پارلیمنٹ کی جانب سے جمہوری اقدار اور عوامی روابط کے فروغ میں تعاون پر شکریہ ادا کیا۔








