چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کی جمہوریہ ارجنٹائن کی پارلیمنٹ، عوام اور حکومت کو یوم آزادی کے موقع پر مبارکباد

133

اسلام آباد۔8جولائی (اے پی پی):چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے جمہوریہ ارجنٹائن کی پارلیمنٹ، عوام اور حکومت کو ان کے یوم آزادی کے موقع پر مبارکباد دی ہے۔ سینیٹ سیکرٹریٹ کے مطابق انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ارجنٹائن دونوں دوستی کے مضبوط رشتے میں جڑے ہوئے ہیں جس کی بنیاد اعتماد اور باہمی احترام ہے۔

چیئرمین سینیٹ نے مختلف شعبوں میں ادارہ جاتی تعاون کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے عوامی سطح پر رابطوں کو مزید وسعت دینے پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ارجنٹائن کے درمیان بین الاقوامی سطح پر بہترین تعاون ہے اور ضرورت اس بات کی ہے کہ دونوں ممالک کے عوام کے مفاد کے لئے تجارتی اور کاروباری روابط کو مزید بڑھایا جائے۔

انہوں نے ارجنٹائن کی منتخب قیادت کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے لئے اعلیٰ سطح معاونت جاری رکھنے کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔