چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کی پاکستان کے نامور سٹنٹ مین سلطان گولڈن کو عالمی ریکارڈ قائم کرنے پر دلی مبارکباد

اسلام آباد۔15دسمبر (اے پی پی):چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے پاکستان کے نامور سٹنٹ مین سلطان گولڈن کو تیز ترین ریورس کار جمپ کا عالمی ریکارڈ بنانے پر دلی مبارکباد پیش کی ہے۔چیئرمین سینیٹ نے اپنے تہنیتی پیغام میں کہا کہ سلطان گولڈن کی یہ غیر معمولی کامیابی نہ صرف ان کی ذاتی محنت، پیشہ وارانہ مہارت اور جرأت مندی کا منہ بولتا ثبوت ہے بلکہ اس سے عالمی …

اسلام آباد۔15دسمبر (اے پی پی):چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے پاکستان کے نامور سٹنٹ مین سلطان گولڈن کو تیز ترین ریورس کار جمپ کا عالمی ریکارڈ بنانے پر دلی مبارکباد پیش کی ہے۔چیئرمین سینیٹ نے اپنے تہنیتی پیغام میں کہا کہ سلطان گولڈن کی یہ غیر معمولی کامیابی نہ صرف ان کی ذاتی محنت، پیشہ وارانہ مہارت اور جرأت مندی کا منہ بولتا ثبوت ہے بلکہ اس سے عالمی سطح پر پاکستان کا نام بھی روشن ہوا ہے۔سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ پاکستانی نوجوان مختلف شعبہ جات میں عالمی سطح پر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا رہے ہیں جو پوری قوم کے لئے باعثِ فخر ہے۔

انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ایسی کامیابیاں ملک کے نوجوانوں کے لئے حوصلہ افزا ء ثابت ہوں گی اور انہیں مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب کریں گی۔چیئرمین سینیٹ نے سلطان گولڈن کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ وہ آئندہ بھی اسی عزم، حوصلے اور لگن کے ساتھ مزید کامیابیاں حاصل کریں اور پاکستان کا نام دنیا بھر میں مزید بلند کریں۔