اسلام آباد ۔ 2 جولائی (اے پی پی) چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی سے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے چیئرمین سینیٹر فیصل جاوید نے ملاقات کی ہے اور حزب اختلاف کے اعلان کیخلاف اپنی مکمل حمایت کی یقین دہانی کروا دی۔ منگل کو پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ حزب اختلاف چیئرمین سینیٹ کیخلاف اپنے عزائم میں کامیاب نہیں ہوگی، چیئرمین سینیٹ پر سب کو مکمل اعتماد ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے حقوق کا مکمل تحفظ کریں گے، پیپلز پارٹی و نون لیگ سمیت حزب مخالف کی بیشتر جماعتیں نام نہاد جمہوری سوچ کا ڈھونگ رچاتی ہیں۔