اسلام آباد ۔ 24 ستمبر (اے پی پی)چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے آزاد کشمیر کے وزیراعظم راجہ فاروق حیدر خان کو ٹیلیفون کیا اور آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں زلزلہ کے باعث ہونے والے نقصانات سے متعلق تبادلہ خیال کیا۔ سینیٹ سیکریٹریٹ سے منگل کو جاری کردہ بیان کے مطابق چیئرمین سینیٹ نے وزیراعظم آزاد کشمیر کو ہر قسم کی معاونت فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ صادق سنجرانی …
چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کا آزاد کشمیر کے وزیراعظم راجہ فاروق حیدر خان سے ٹیلیفون پر رابطہ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 24 ستمبر (اے پی پی)چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے آزاد کشمیر کے وزیراعظم راجہ فاروق حیدر خان کو ٹیلیفون کیا اور آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں زلزلہ کے باعث ہونے والے نقصانات سے متعلق تبادلہ خیال کیا۔ سینیٹ سیکریٹریٹ سے منگل کو جاری کردہ بیان کے مطابق چیئرمین سینیٹ نے وزیراعظم آزاد کشمیر کو ہر قسم کی معاونت فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ صادق سنجرانی نے کہا کہ متعلقہ ادارے فوری طور پر متاثرہ افراد کو ہر قسم کی امداد کی فراہمی کےلئے اقدامات کریں۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی آگاہی کے لئے معلومات مراکز اور ہیلپ لائن قائم کی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں حکومت آزاد کشمیر کے ساتھ مل کر امدادی سرگرمیوں میں حصہ لیں۔







