اسلام آباد ۔ 25 ستمبر (اے پی پی) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے آزاد کشمیر کے وزیراعظم راجہ فاروق حیدرخان کو ٹیلی فون کیا اور آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے باعث ہونے والے نقصانات کے متعلق تبادلہ خیال کیا ۔ چیئرمین سینیٹ نے وزیراعظم آزاد کشمیر کو ہر قسم کی معاونت فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ متعلقہ ادارے فوری طور پر …
چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کا وزیراعظم آزاد کشمیر کو ٹیلی فون، زلزلے کے باعث ہونے والے نقصانات پر تبادلہ خیال کیا

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 25 ستمبر (اے پی پی) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے آزاد کشمیر کے وزیراعظم راجہ فاروق حیدرخان کو ٹیلی فون کیا اور آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے باعث ہونے والے نقصانات کے متعلق تبادلہ خیال کیا ۔ چیئرمین سینیٹ نے وزیراعظم آزاد کشمیر کو ہر قسم کی معاونت فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ متعلقہ ادارے فوری طور پر متاثرہ افراد کو ہر قسم کی امداد کی فراہمی کیلئے اقدامات کریں ۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی آگاہی کیلئے معلوماتی مراکز اور ہیلپ لائن قائم کی جائیںاور وفاقی اور صوبائی حکومتیں حکومت آزاد کشمیر کے ساتھ مل کر امدادی سرگرمیوں میں حصہ لیں ۔ چیئرمین سینیٹ نے زلزلے کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے افراد کیلئے دعائے مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی اور غم زدہ خاندانوں سے اظہار تعزیت کیا ۔ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سینیٹر سلیم مانڈوی والا ، قائد ایوان سینیٹ سینیٹر سید شبلی فراز، قائد حزب اختلاف سینیٹ سینیٹر راجہ محمد ظفرالحق نے بھی آزاد کشمیر میں زلزلے کے نتیجے میں ہونے والے جانی و مالی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔







