اسلام آباد۔22دسمبر (اے پی پی):چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نےپاکستان تحریک انصاف کی سینئر رہنما ڈاکٹر شیریں مزاری کے رفیق حیات ماہر امراض اطفال ڈاکٹر تابش حاضر کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
سینیٹ سیکرٹریٹ کے مطابق چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں لواحقین کے ساتھ ان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔چیئرمین سینیٹ نے اللہ تعالیٰ سے دعا کی کہ مرحوم کی مغفرت اور درجات بلند کرے اور غمزدہ خاندان کو یہ صدمہ حوصلے اور صبر سے برداشت کرنے کی توفیق دے۔
ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مرزا محمد آفریدی، قائد ایوان سینیٹ سینیٹر اسحاق ڈار، قائد حزب اختلاف سینیٹر ڈاکٹر شہزاد وسیم نے پاکستان تحریک انصاف کی سینئر رہنما ڈاکٹر شیریں مزاری کے رفیق حیات کے انتقال پرگہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اپنے اپنے علیحدہ علیحدہ تعزیتی پیغامات مرحوم کے اہلخانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت اور درجات بلند کرے