اسلام آباد ۔ 30 مارچ (اے پی پی) چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے اے پی این ایس کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد دی ہے۔صادق سنجرانی نے حمید ہارون ،سرمد علی،شہاب زبیری و دیگر کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔چیئرمین سینیٹ نے کہا کہاے پی این ایس کے نو منتخب عہدیداران کی صحافت کے لئے بے شمار خدمات ہیں،یقین ہے کہ اے پی این ایس کی قیادت میڈیا اور اس سے وابسطہ افراد کی فلاح و بہبود کے لیے تمام توانائیاں بروئے کار لایگی۔انہوں نے کہا کہآزاد میڈیا ملک میں جمہوریت اور جمہوری روایات کے فروغ کے لئے انتہائی لازمی ہے،نو منتخب عہدیدران صحافی کمیونٹی کو درپیش مسائل کے حل کے لیے کرداد ادا کریں ۔