چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی شاندانہ گلزار کو دولت مشترکہ ویمن پارلیمنٹرینز کی چیئرپرسن منتخب ہونے پر مبارک باد

اسلام آباد ۔ 24 ستمبر (اے پی پی) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے ایم این اے شاندانہ گلزار کو دولت مشترکہ ویمن پارلیمنٹرینز کی چیرپرسن منتخب ہونے پر مبارک باد دی ہے۔ شاندانہ گلزار نے دولت مشترکہ ویمن پارلیمنٹرینز کے انتخاب میں 38 کے مقابلے میں 48 ووٹ حاصل کئے۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ اس اہم وقت پر شاندانہ گلزار کی کامیابی پاکستان کے لئے بڑی اہم ہے، ملک میں جمہوری عمل کی مضبوطی کے لئے خواتین پارلیمنٹرینز کا کردار انتہائی اہم ہے۔ انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی فورمز پر ہماری خواتین پارلیمنٹرینز کی کامیابی سے پورے ملک کا نام روشن ہوا ہے۔