چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی وفد کے ہمراہ سپیکر بلوچستان اسمبلی کے گھر آمد، عبدالقدوس بزنجوکے والد کے انتقال پر فاتحہ خوانی کی

91

اسلام آباد ۔ 20 مئی (اے پی پی) چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی وفد کے ہمراہ پیر کو سپیکر بلوچستان اسمبلی میر عبدالقدوس بزنجو کے گھر گئے جہاں انہوں نے عبدالقدوس بزنجوکے والد کے انتقال پر فاتحہ خوانی کی۔ چیئرمین سینیٹ کے ہمراہ سینیٹر مرزا آفریدی ،احمد خان، نصیب اللہ ، منظور احمد کاکڑ ، کہدہ بابر تھے۔ یاد رہے کہ سپیکر بلوچستان اسمبلی میر عبدالقدوس بزنجو کے والد گزشتہ دنوں انتقال کر گئے تھے