اسلام آباد ۔ یکم اگست (اے پی پی) ایوان بالا میں چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی قرارداد مسترد کر دی گئی۔ جمعرات کو ایوان بالا کے اجلاس میں ووٹنگ کا عمل مکمل ہونے کے بعد صدر نشین نے ہدایت کی کہ بیلٹ باکس کو حکومتی و اپوزیشن نمائندوں کی موجودگی میں کھولا جائے جس کے بعد گنتی کا عمل شروع کر دیا گیا۔ گنتی مکمل ہونے کے بعد صدر نشین نے اعلان کیا کہ قرارداد کے حق میں 50 ووٹ آئے ہیں، اس طرح یہ قرارداد قواعد کے مطابق مطلوبہ اکثریت حاصل نہیں کر سکی، اس لئے مسترد کی جاتی ہے۔