چیئرمین سینیٹ محمدصادق سنجرانی سے سابق صوبائی وزیر بلوچستان میر عبدالکریم نوشیروانی کی ملاقات

اسلام آباد۔10نومبر (اے پی پی):چیئرمین سینیٹ محمدصادق سنجرانی نے کہا ہے کہ بلوچستان کے پسماندہ اور دور افتادہ علاقوں میں ترقیاتی کاموں کےلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے تاکہ ان علاقوں کو ملک کے دیگر علاقوں کی طرح ترقی دی جا سکے، اس حوالہ سے تمام متعلقہ اداروں اور ذمہ داران کے مابین ہم آہنگی انتہائی ضروری ہے، بلوچستان ترقی کے راستے پر گامزن ہے، ترقیاتی منصوبوں پر موثر …

اسلام آباد۔10نومبر (اے پی پی):چیئرمین سینیٹ محمدصادق سنجرانی نے کہا ہے کہ بلوچستان کے پسماندہ اور دور افتادہ علاقوں میں ترقیاتی کاموں کےلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے تاکہ ان علاقوں کو ملک کے دیگر علاقوں کی طرح ترقی دی جا سکے، اس حوالہ سے تمام متعلقہ اداروں اور ذمہ داران کے مابین ہم آہنگی انتہائی ضروری ہے، بلوچستان ترقی کے راستے پر گامزن ہے، ترقیاتی منصوبوں پر موثر انداز میں عملدرآمد یقینی بنانے کےلئے مقامی قیادت اور اہل علاقہ سے بھرپور مشاور ت کی ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سابق صوبائی وزیر بلوچستان میر عبدالکریم نوشیروانی کی قیادت میں وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سینیٹر نصیب اﷲ بازئی اور چیئرمین سینیٹ کے مشیر عابد حسین بھی موجود تھے۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ بلوچستان کی ترقی کےلئے مقامی قیادت، حکومت اور متعلقہ اداروں کو مل کر کوششیں کرنی چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کی جلد تکمیل سے بلوچستان کے عوام ان کے ثمرات سے بھرپور استفادہ کر سکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک اور اس سے وابستہ دیگر منصوبوں کے ذریعے سے تیز تر ترقی کا عمل جاری ہے اور وہ وقت دور نہیں جب یہ علاقے پورے خطہ کی خوشحالی کی نوید لے کر آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ صوبے کے دور دراز علاقوں میں نہ صرف بنیادی ضرورتوں کی فراہمی یقینی بنائی جائے بلکہ جاری تعلیمی منصوبے بھی جلد ازجلد مکمل کئے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ ذاتی طور پر اس حوالہ سے وفاقی اور صوبائی حکومت کے ساتھ مسلسل رابطہ میں ہیں اور کوشش ہے کہ جاری ترقیاتی منصوبوں میں کسی قسم کی تاخیر نہ ہو۔ انہوں نے مقامی قیادت پر زور دیا کہ وہ اپنی مثبت سفارشات سے حکومت کی بھرپور معاونت کریں۔ اس موقع پر سابق صوبائی وزیر میر عبدالکریم نوشیروانی نے صوبہ بلوچستان کی ترقی کےلئے بھرپور اقدامات کرنے پر چیئرمین سینیٹ کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وہ اس حوالہ سے ہر ممکن تعاون جاری رکھیں گے ۔