چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے میر ظفراللہ خان جمالی کے انتقال پر ان کے آبائی گھر جا کر تعزیت کی

113
محمد صادق سنجرانی

اسلام آباد۔15دسمبر (اے پی پی):چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی سابق وزیر اعظم پاکستان میر ظفراللہ خان جمالی کے انتقال پر تعزیت کیلئے منگل کو ان کی آبائی رہائش پر گئے۔وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار بھی چئرمین سینیٹ کے ہمراہ تھے۔ چیئرمین سینیٹ نے مرحوم میر ظفراللہ خان جمالی کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا۔ اس موقع پر چیئرمین سینیٹ نے مرحوم کی مغفرت اور لواحقین کے صبر کیلئے اللہ تبارک تعالیٰ سے دعا کی۔ چئیرمین سینیٹ نے کہا کہ سابق وزیراعظم کی سیاسی و سماجی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ میر ظفراللہ خان جمالی صوبہ بلوچستان کی ایک موثر آواز تھی۔ میر ظفراللہ خان جمالی نے اصولوں کی سیاست کی ۔ انہوں نے کہا کہ میر ظفر اللہ جمالی کی کمی محسوس ہوتی رہے گی ۔ ملک میں جمہوریت کے فروغ کیلئے ان کی خدمات قابل تحسین ہیں۔