چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی سے ایران کے سفیر سیّد محمد علی حسینی کی ملاقات

اسلام آباد ۔ 27 جنوری (اے پی پی) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے پاکستان اور ایران کے مابین پارلیمانی روابط، تجارتی تعاون اور دوطرفہ اقتصادی تعلقات کے استحکام پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور ایران خطہ کی ترقی اور خوشحالی کے خواب کو شرمندہ¿ تعبیر کرنے کیلئے کوشاں ہیں، دونوں ملکوں کی مذہبی، ثقافتی اور سماجی مماثلتیں دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے کیلئے مستحکم بنیادیں فراہم …

اسلام آباد ۔ 27 جنوری (اے پی پی) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے پاکستان اور ایران کے مابین پارلیمانی روابط، تجارتی تعاون اور دوطرفہ اقتصادی تعلقات کے استحکام پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور ایران خطہ کی ترقی اور خوشحالی کے خواب کو شرمندہ¿ تعبیر کرنے کیلئے کوشاں ہیں، دونوں ملکوں کی مذہبی، ثقافتی اور سماجی مماثلتیں دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے کیلئے مستحکم بنیادیں فراہم کرتی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایران کے سفیر سیّد محمد علی حسینی سے پارلیمنٹ ہاو¿س میں ملاقات کے دوران کیا۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان بین الاقوامی سطح پر تعاون قابل تعریف ہے ، پاکستان ایران کے ساتھ اپنے تاریخی تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے اور ہماری خواہش ہے کہ ان تعلقات کو سیاسی، سماجی اور اقتصادی سطح پر مزید مستحکم کیا جائے۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ پاکستان اور ایران نے ہمیشہ ایک دوسرے کے ساتھ بین الاقوامی فورمز پر تعاون کیا ہے اور مختلف مسائل پر ایک جیسا مو¿قف اختیار کیا ہے۔ انہوں نے دفاعی سطح پر تعاون کو بھی مثالی قرار دیا ہے۔ چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے ایرانی قیادت کی جانب سے کشمیر کے مسئلہ پر اختیار کئے گئے مو¿قف اور پاکستان کے نقطہ نظر کی حمایت کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام کشمیر کے مسئلہ پر ایران کی جانب سے اختیار کئے گئے مو¿قف پر شکریہ ادا کرتی ہے۔ ایران کے سفیر نے چیئرمین سینیٹ کے خیالات سے اتفاق کیا اور کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعاون کو مزید مستحکم کرنے کی ضرورت ہے۔