چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی سے ملائیشین ایوان نمائندگان کے سپیکر محمد عارف کی سربراہی میں پارلیمانی وفدکی ملاقات

اسلام آباد ۔ 2 اکتوبر (اے پی پی) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی سے ملائیشیا کے ایوان نمائندگان کے سپیکر محمد عارف بن محمد یوسف کی سربراہی میں پارلیمانی وفد نے بدھ کو ملاقات کی، ملاقات کے دوران دو طرفہ تعلقات اور پارلیمانی سفارتکاری کے فروغ سے متعلق امور بارے تبادلہ خیال کیا گیا۔چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا کہ پاکستان اور ملائیشیاکے دیرینہ مذہبی، ثقافتی دوستانہ تعلقات ہیں، …

اسلام آباد ۔ 2 اکتوبر (اے پی پی) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی سے ملائیشیا کے ایوان نمائندگان کے سپیکر محمد عارف بن محمد یوسف کی سربراہی میں پارلیمانی وفد نے بدھ کو ملاقات کی، ملاقات کے دوران دو طرفہ تعلقات اور پارلیمانی سفارتکاری کے فروغ سے متعلق امور بارے تبادلہ خیال کیا گیا۔چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا کہ پاکستان اور ملائیشیاکے دیرینہ مذہبی، ثقافتی دوستانہ تعلقات ہیں، اقتصادی ترقی میں ملائیشیا اسلامی ممالک کے لیے مثال ہے۔انھوں نے کہا کہ پاکستان میں بھی کاروبار اور سرمایہ کاری کے لیے ماحول سازگار ہے،ملائیشیا کے سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری اور کاروبار کے مواقع سے فائدہ اٹھائیں۔ان کا کہنا تھا کہ دونوں ملکوں کے پارلیمانی روابط اور ادارہ جاتی تعاون کے فروغ کے لیے اقدامات کی ضرورت ہے، ادارہ برائے پارلیمانی خدمات قانون سازی و دیگر متعلقہ شعبوں میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ ملائیشیا کو پارلیمانی استعداد کار بڑھانے اور پارلیمانی خدمات کی بہتری کیلئے پاکستان انسٹی ٹیوٹ برائے پارلیمنٹری سروسز کا پلیٹ فارم پیش کرتے ہیں۔