چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی سے کرغزستان کے سفیر کی ملاقات

98
چیئرمین سینیٹ سے میر چنگیز خان جمالی کی ملاقات

اسلام آباد۔30ستمبر (اے پی پی):چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ دوست ممالک کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کے فروغ کے خواہاں ہیں، وسطی ایشیائی ممالک تجارت کےلئےگوادر بندرگاہ استعمال کریں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کرغزستان کے سفیر الانبیک توتیوف سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوں نے جمعہ کو پارلیمنٹ ہاؤس میں ان سے ملاقات کی۔

سینٹ سیکرٹریٹ کے مطابق ملاقات میں مختلف شعبوں میں باہمی دلچسبی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ چیئرمین سینٹ نے کہا کہ دوست ممالک کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کے فروغ کے خواہاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی گوادر بندرگاہ وسطی ایشیاء کے لینڈ لاک خطوں کے لئے مختصر ترین گیٹ وے ہے، وسطی ایشیائی ممالک تجارت کےلئےگوادر بندرگاہ استعمال کریں ۔

چیئرمین سینیٹ نے پاکستانی بندرگاہوں تک رسائی میں مکمل سہولت فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ چیئرمین سینیٹ نے کرغز سفیر کو پاکستان میں سرمایہ کاری کے ممکنہ مواقع سے بھی آگاہ کیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کرغز سفیر نے کہا کہ کرغزستان کی حکومت پاکستان کے ساتھ تعلقات کو وسعت دینے کی خواہاں ہے، پاکستان کے ساتھ تجارت، سرمایہ کاری اور کاروبار کو بڑھانے کیلئے تیار ہیں۔

کرغز سفیر نے حالیہ سیلابی بارشوں کی وجہ نقصانات پر اظہار افسوس اور مدد کی یقین دہانی کرائی ۔ انہوں نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں پاکستانی حکومت اور عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔