اسلام آباد ۔ 6 جولائی (اے پی پی) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کے گھر جا کر ان کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔ سینیٹ سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق چیئرمین سینٹ نے شفقت محمود سے انکی والدہ کے انتقال پر تعزیت اور دعائے مغفرت کی۔ وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز بھی چیئرمین سینیٹ کے ہمراہ تھے۔ …
چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کے گھر جا کر ان کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 6 جولائی (اے پی پی) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کے گھر جا کر ان کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔ سینیٹ سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق چیئرمین سینٹ نے شفقت محمود سے انکی والدہ کے انتقال پر تعزیت اور دعائے مغفرت کی۔ وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز بھی چیئرمین سینیٹ کے ہمراہ تھے۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ اللہ تعالی مرحومہ کے درجات بلند فرمائے۔ چیئرمین سینیٹ کچھ دیر غمزدہ خاندان کے ساتھ رہے اور ہمدردی کا اظہار کیا۔








