چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کا روزنامہ ڈان کے سابق ایڈیٹر و سینئر صحافی ضیاء الدین کے انتقال پر افسوس کا اظہار

119

اسلام آباد۔29نومبر (اے پی پی):چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے روزنامہ ڈان کے سابق ایڈیٹر و سینئر صحافی ضیاء الدین کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیاہے۔

پیرکو سینیٹ سیکرٹریٹ سے جاری بیان کے مطابق چیئرمین سینیٹ نے مرحوم کی صحافت کے لیے خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس شعبے میں ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

ڈپٹی چئیرمین سینیٹ مرزا محمد آفریدی، قائد ایوان سینٹر ڈاکٹر شہزاد وسیم اور قائد حزب اختلاف سید یوسف رضا گیلانی نے بھی مرحوم ضیاء الدین کی وفات پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔