چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کا رکن قومی اسمبلی پیر نور محمد شاہ جیلانی کے انتقال پر اظہار افسوس

98

اسلام آباد۔24دسمبر (اے پی پی):چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے تھر پارکر سے تعلق رکھنے والے رکن قومی اسمبلی پیر نور محمد شاہ جیلانی کے انتقال پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار کیا ہے۔چیئرمین سینیٹ نے مرحوم پیر نور محمد شاہ جیلانی کے اہلخانہ سے تعزیت کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ سے مرحوم کی مغفرت اور درجات کی بلندی کی دعا کی۔اپنے تعزیتی پیغام میں چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں ہم ان کے خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔