چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کا سینیٹرمحسن عزیز کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت

106

اسلام آباد ۔ 6 نومبر (اے پی پی) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے سینیٹرمحسن عزیز کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار کیا ہے۔اپنے تعزیتی پیغام میں چیئرمین سینیٹ نے غم زدہ خاندان سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ سے مرحومہ کی مغفرت اور بلندی درجات کی دعا کی۔ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا، قائد ایوان سید شبلی فراز، قائد حزب اختلاف راجہ ظفر الحق نے بھی سینیٹرمحسن عزیز کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کی ہے۔