چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کا سینیٹر فیصل جاوید کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت

اسلام آباد ۔ 8 مئی (اے پی پی) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے سینیٹر فیصل جاوید کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ سینیٹر فیصل جاوید اور ان کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے محمد صادق سنجرانی نے مرحومہ کی مغفرت اور درجات کی بلندی کیلئے اللہ تعالیٰ سے دعا کی ہے۔ اپنے تعزیتی پیغام میں چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ …

اسلام آباد ۔ 8 مئی (اے پی پی) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے سینیٹر فیصل جاوید کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ سینیٹر فیصل جاوید اور ان کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے محمد صادق سنجرانی نے مرحومہ کی مغفرت اور درجات کی بلندی کیلئے اللہ تعالیٰ سے دعا کی ہے۔ اپنے تعزیتی پیغام میں چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ اللہ تعالیٰ غمزدہ خاندان کو یہ صدمہ حوصلے اور صبر سے برداشت کرنے کی توفیق دے اورمرحومہ اپنے جوار رحمت میں جگہ دے۔سینیٹ میں قائد ایوان سینیٹر سید شبلی فراز، قائد حزب اختلاف سینیٹ سینیٹر راجہ محمد ظفرالحق، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے بھی سینیٹر فیصل جاوید کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سوگوار خاندان سے دلی تعزیت کی ہے اور مرحومہ کی مغفرت کیلئے دعا کی۔