اسلام آباد۔17دسمبر (اے پی پی):چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے سینئر صحافی طارق محمود ملک کے انتقال پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار کیا ہے۔چیئرمین سینیٹ نے سینئر صحافی مرحوم طارق محمود ملک کے اہلخانہ سے تعزیت کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ سے مرحوم کی مغفرت اور درجات کی بلندی کی دعا کی۔اپنے تعزیتی پیغام میں چیئرمین سینیٹ نے مرحوم کی صحافتی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم کی صحافت کیلئے خدمات ہمیشہ یاد رکھی جا ئیں گی۔ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سینیٹر سلیم مانڈوی والا، قائد ایوان سینیٹ سینیٹر ڈاکٹر شہزاد وسیم، قائد حزب اختلاف سینیٹ سینیٹر راجہ محمد ظفرالحق نے بھی سینئر صحافی طارق محمود ملک کے انتقال پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے اپنے تعزیتی پیغامات میں مرحوم کے اہلخانہ سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ سے مرحوم کی مغفرت اور درجات کی بلندی اور سوگواران کے صبر جمیل کی دعا کی۔