اسلام آباد۔18اکتوبر (اے پی پی): چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز آل راؤنڈر شاہد آفریدی کی ہمشیرہ کے انتقال پر گہرے دکھ اورافسوس کااظہار کیا ہے۔
سینیٹ سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ غمزدہ خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔
چیئرمین سینیٹ نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کی مغفرت اور درجات بلند کرے اور غمز دہ خاندان کو یہ صدمہ حوصلے اور صبر سے برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔