کینیڈا ، وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کا غزہ ہسپتال پر حملے کی تحقیقات کا مطالبہ

اوٹاوا۔18اکتوبر (اے پی پی):کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے غزہ کے الاحلی عرب ہسپتال پر حملے کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق کینیڈین وزیر اعظم نے ٹویٹ میں کہا کہ انہیں غزہ کے الاحلی عرب ہسپتال پر حملے میں انسانی جانوں کے ضیاع پر شدید دکھ ہے، ان کی نیک تمنائیں ان لوگوں کے ساتھ ہیں جنھوں نے اپنے پیاروں کو کھو دیا …

اوٹاوا۔18اکتوبر (اے پی پی):کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے غزہ کے الاحلی عرب ہسپتال پر حملے کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق کینیڈین وزیر اعظم نے ٹویٹ میں کہا کہ انہیں غزہ کے الاحلی عرب ہسپتال پر حملے میں انسانی جانوں کے ضیاع پر شدید دکھ ہے، ان کی نیک تمنائیں ان لوگوں کے ساتھ ہیں جنھوں نے اپنے پیاروں کو کھو دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ ضروری ہے کہ بے گناہ شہریوں کو تحفظ فراہم کیا جائے اور بین الاقوامی قوانین کی پاسداری کی جائے، ہمیں مل کر اس بات کا تعین کرنا چاہیے کہ کیا ہوا، اس کی تحقیقات اور احتساب ہونا چاہیے۔

مزید خبریں