چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کا قطر کی شوریٰ کونسل کے سپیکر احمد بن عبداللہ بن زید المحمود سے ٹیلی فونک رابطہ

اسلام آباد ۔ 8 جون (اے پی پی) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی وبا کے باعث عالمی و علاقائی سطح پر غیر معمولی صورتحال پیدا ہو گئی ہے، پاکستان میں وائرس کے باعث مشکلات کا سامنا ہے، عالمی معیشتوں پر وبا کے منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں، معاشی سرگرمیوں کو جاری رکھنے کیلئے لائحہ عمل طے کرنے کی ضرورت ہے۔ سینیٹ سیکرٹریٹ کے …

اسلام آباد ۔ 8 جون (اے پی پی) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی وبا کے باعث عالمی و علاقائی سطح پر غیر معمولی صورتحال پیدا ہو گئی ہے، پاکستان میں وائرس کے باعث مشکلات کا سامنا ہے، عالمی معیشتوں پر وبا کے منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں، معاشی سرگرمیوں کو جاری رکھنے کیلئے لائحہ عمل طے کرنے کی ضرورت ہے۔ سینیٹ سیکرٹریٹ کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو قطر کی شوریٰ کونسل کے سپیکر احمد بن عبداللہ بن زید المحمود سے ٹیلی فونک رابطہ کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ گفتگو کے دوران کورونا وائرس کی وبا کے باعث پیدا شدہ صورتحال، علاقائی و عالمی صورتحال، ادارہ جاتی تعاون سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ کورونا وائرس کی وبا کے باعث عالمی و علاقائی سطح پر غیر معمولی صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔ وبا کے خلاف عالمی سطح پر مل کر کوششیں کرنے کی ضرورت ہے۔ پاکستان میں وائرس کے باعث مشکلات کا سامنا ہے۔ حکومت وائرس پر قابو پانے کیلئے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی ادارہ صحت اور حکومت کی طرف سے جاری کردہ ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کیلئے ہر سطح پر اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔ عالمی وعلاقائی سطح پر پارلیمانوں پر موجودہ صورتحال میں بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مشترکہ لائحہ عمل طے کرنے کا وقت آگیا ہے۔ عالمی معیشتوں پر وبا کے منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں۔ معاشی سرگرمیوں کو جاری رکھنے کیلئے لائحہ عمل طے کرنے کی ضرورت ہے۔ معاشی سرگرمیاں بحال کرنا انتہائی ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ لاکھوں لوگوں کو بے روزگار ی سے بچانے کی ضرورت ہے۔دونوں رہنما¶ں نے قطر اور پاکستان میں ہونے والی اموات پر افسوس کا اظہار بھی کیا۔ پارلیمانی تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔ کورونا وائرس پر قابو پانے کیلئے باہمی معاونت پر زور دیا گیا۔