چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کا مرحوم سینیٹر رانا مقبول احمد کی اہلیہ کے انتقال پر اظہار تعزیت

87
چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی

اسلام آباد۔4نومبر (اے پی پی):چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے مرحوم سینیٹر رانا مقبول احمد کی اہلیہ کے انتقال پرگہرے دُکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں اہلخانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ ہفتہ کو سینیٹ سیکرٹریٹ میڈیاڈائریکٹوریٹ سے جاری پریس ریلیز کے مطابق چیئرمین سینیٹ نے اللہ تعالیٰ سے مرحومہ کے درجات بلندی اور سوگواران کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مرزا محمد آفریدی،قائد ایوان سینیٹ سینیٹر اسحاق ڈار، قائد حزب اختلاف سینیٹ سینیٹر ڈاکٹر شہزاد وسیم اور سینیٹر سعدیہ عباسی چیئرپرسن سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے کیبنیٹ سیکرٹریٹ نے بھی مرحوم سینیٹر رانا مقبول احمد کی اہلیہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اپنے الگ الگ تعزیتی پیغامات میں سوگوارخاندان سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحومہ کو جوار رحمت میں جگہ دے اور غمزدہ خاندان کو صبر جمیل عطا کرے۔