اسلام آباد ۔ 23 ستمبر (اے پی پی) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ بھارتی افواج نے گزشتہ 50 روز سے مقبوضہ کشمیر میں ظلم و بربریت کا بازار گرم کر رکھا ہے اور عالمی برادری کو چاہیے کہ کشمیر کے مظلوم عوام پر ڈھائے جانے والے مظالم کو بند کروانے کےلئے اپنا کردار ادا کرے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار پاکستان علماءکونسل کی جانب سے منعقد کی گئی وحدتِ امت کانفرنس سے مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ امت مسلمہ کو اپنے مسائل پر خود اکٹھا ہونا ہوگا اور ان مسائل کا حل خود ہی تلاش کرنا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ کانفرنس انتہائی اہم موقع پر منعقد کی جا رہی ہے کیونکہ ہ میں جن مسائل کا سامنا ہے اس کےلئے ہ میں ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا ہونا پڑے گا۔ چیئرمین سینیٹ نے باہمی اتحاد و یگانگت کا مظاہرہ کرنے پر بھی زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ ہ میں دنیا اور مسلم ا±مہ کو متحد کر کے بھارت پر دباﺅ ڈالنا چاہیے کہ وہ قتل عام بند کر کے اور کشمیریوں کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حق خود ارادیت دے۔ اس موقع پر چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ سعودی عرب میں تیل کی تنصیبات پر حملے کی پاکستان کی حکومت نے شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور پاکستان کی پارلیمان اور عوام بھی اس دہشت گرد حملے کی مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان خود دہشت گردی کا شکار رہا ہے اور اس طرح کی بزدلانہ کارروائیوں کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ صادق سنجرانی نے پاکستان کی عوام اور پارلیمان کی جانب سے سعودی عرب کے قومی دن کے موقع پر سعودی عرب کے شاہ سلمان بن العزیز اور ولی عہد محمد بن سلمان کو تہہ دل سے مبارکباد بھی دی۔