اسلام آباد۔31اگست (اے پی پی):چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے بنوں کے علاقے جانی خیل میں سکیورٹی فورسز پر خودکْش حملے کی شدید مذمت اور حملے میں شہید اہلکاروں کی بلند درجات اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی ہے۔
سینیٹ سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے شہید اور زخمی ہونے والے سکیورٹی فورسز کے اہلکاروں کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ خطے کے امن کی بقا کے لیے سکیورٹی فورسز کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، ایسے بزدلانہ حملے ملک میں امن وامان کی صورتحال کو سبوتاژ نہیں کرسکتے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی کے ناسور کو ختم کرنے کیلئے پرعزم ہے۔