اسلام آباد ۔ 18 جون (اے پی پی) پاکستان اور ایران کے مابین پارلیمانی تعلقات کا فروغ دونوں ملکوں کے درمیان معاشی اور سماجی تعاون میں معاون ہو گا، دونوں ملکوںکے مابین پارلیمانی تعاون کے فروغ کےلئے اطراف کی پارلیمنٹس میں موجود دوستی گروپ کو فعال بنایا جائے گا، ایشیائی پارلیمانی اسمبلی کو مزید فعال بنانے اور اس کے تصور کو عملی شکل دینے کےلئے اقدامات اٹھائے جائیں گے تاکہ …
چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کی زیرقیادت ایوان بالاءکے پارلیمانی وفد سے ایرانی پارلیمانی وفد کی ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 18 جون (اے پی پی) پاکستان اور ایران کے مابین پارلیمانی تعلقات کا فروغ دونوں ملکوں کے درمیان معاشی اور سماجی تعاون میں معاون ہو گا، دونوں ملکوںکے مابین پارلیمانی تعاون کے فروغ کےلئے اطراف کی پارلیمنٹس میں موجود دوستی گروپ کو فعال بنایا جائے گا، ایشیائی پارلیمانی اسمبلی کو مزید فعال بنانے اور اس کے تصور کو عملی شکل دینے کےلئے اقدامات اٹھائے جائیں گے تاکہ یہ فورم علاقائی ترقی اور خوشحالی میں اپنا کردار ادا کر سکے۔ پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے ایرانی پارلیمانی وفد کی پاکستان کے ایوان بالاءکے پارلیمانی وفد سے ملاقات کے دوران اس امر پر اتفاق کیا گیا۔ چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے پاکستانی وفد کی قیادت کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ دونوں ملکوںکے مابین پارلیمانی تعلقات میں مزید اضافہ اور معاشی تعاون کے حوالہ سے موجود استعداد سے استفادہ کیا جائے گا۔








