چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کی زیر صدارت سینیٹ کی ہاو¿س بزنس ایڈائزری کمیٹی کا اجلاس

اسلام آباد ۔ 8 جون (اے پی پی) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کی زیر صدارت سینیٹ کی ہاو¿س بزنس ایڈائزری کمیٹی کا اجلاس پیر کو پارلیمنٹ ہاو¿س میں منعقد ہوا۔ بزنس ایڈوائزری کمیٹی کے اجلاس میں موجودہ 299ویں سیشن میں زیر غور لائی جانے والی قانون سازی، تحاریک التوا، عوامی اہمیت کے مسائل، کورونا وباءکی صورتحال کے علاوہ قانون سازی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس …

اسلام آباد ۔ 8 جون (اے پی پی) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کی زیر صدارت سینیٹ کی ہاو¿س بزنس ایڈائزری کمیٹی کا اجلاس پیر کو پارلیمنٹ ہاو¿س میں منعقد ہوا۔ بزنس ایڈوائزری کمیٹی کے اجلاس میں موجودہ 299ویں سیشن میں زیر غور لائی جانے والی قانون سازی، تحاریک التوا، عوامی اہمیت کے مسائل، کورونا وباءکی صورتحال کے علاوہ قانون سازی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں سینیٹ سیشن کے حوالہ سے لائحہ عمل طے کیا گیا۔ اس موقع پر چیئرمین سینیٹ نے تمام اراکین سینیٹ سے اپیل کی کہ وہ اجلاس کے دوران سماجی فاصلے کو برقرار رکھیں اور ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔ اجلاس میں شرکاءنے اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔ اجلاس میں ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا، سینیٹ میں قائد ایوان سینیٹر ڈاکٹر شہزاد وسیم، سینیٹ میں قائد حزب اختلاف سینیٹر راجہ محمد ظفرالحق، سینیٹرز محمد اعظم سواتی، سجاد حسین طوری، شیری رحمن، محمد علی سیف، محمد عثمان خان کاکڑ، سراج الحق، ستارہ ایاز، ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی، اورنگزیب خان اور وزیراعظم کے مشیر برائے پارلیمانی امور بابر اعوان نے شرکت کی۔