چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کی مرحوم سینیٹر میر حاصل خان بزنجو کے گھر آمد ، بیٹے سے اظہار تعزیت کیا

اسلام آباد ۔ 8 ستمبر (اے پی پی) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی صوبہ بلوچستان سے تعلق رکھنے وال نیشنل پارٹی کے سینئر رہنما مرحوم سینیٹر میر حاصل خان بزنجو کی تعزیت کیلئے صوبہ بلوچستان کے علاقہ خضدار میں مرحوم سینیٹر کے گھر گئے اور ان کے بیٹے سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت کی دعا کی۔ چیئرمین سینیٹ کے ہمراہ سینیٹرز مشاہد حسین سیّد، محمد جاوید عباسی …

اسلام آباد ۔ 8 ستمبر (اے پی پی) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی صوبہ بلوچستان سے تعلق رکھنے وال نیشنل پارٹی کے سینئر رہنما مرحوم سینیٹر میر حاصل خان بزنجو کی تعزیت کیلئے صوبہ بلوچستان کے علاقہ خضدار میں مرحوم سینیٹر کے گھر گئے اور ان کے بیٹے سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت کی دعا کی۔ چیئرمین سینیٹ کے ہمراہ سینیٹرز مشاہد حسین سیّد، محمد جاوید عباسی اور منظور کاکڑ نے بھی مرحوم سینیٹر میر حاصل بزنجو کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ مرحوم میر حاصل خان بزنجو اہم قومی رہنما تھے جنہوں نے نہ صرف بلوچستان کے حقوق بلکہ قومی یکجہتی کیلئے نمایاں کردار ادا کیا ان کی سیاسی اور جمہوری جدوجہد ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔ بعد ازاں چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی سابق وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کی رہائش گاہ کراچی گئے اور ان کے بیٹے کے انتقال پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے دعائے مغفرت کی۔

مزید خبریں