چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کی وفاقی وزیر برائے توانائی عمر ایوب سے ملاقات میں گفتگو

اسلام آباد ۔ 28 اگست (اے پی پی) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ شمسی توانائی اور قابل تجدید توانائی کے منصوبوں سے بلوچستان کی بجلی کی ضرورت پوری ہو سکتی ہے ، بلوچستان میں قابل تجدید توانائی کے منصوبوں کےلئے خصوصی مراعات دی جائیں ۔ وفاقی وزیر برائے توانائی عمر ایوب نے چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی سے جمعہ کو پارلیمنٹ ہاﺅس میں ملاقات کی جس …

اسلام آباد ۔ 28 اگست (اے پی پی) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ شمسی توانائی اور قابل تجدید توانائی کے منصوبوں سے بلوچستان کی بجلی کی ضرورت پوری ہو سکتی ہے ، بلوچستان میں قابل تجدید توانائی کے منصوبوں کےلئے خصوصی مراعات دی جائیں ۔ وفاقی وزیر برائے توانائی عمر ایوب نے چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی سے جمعہ کو پارلیمنٹ ہاﺅس میں ملاقات کی جس میں چیئرمین سینیٹ نے بلوچستان میں توانائی سے متعلقہ منصوبوں اور بلوچستان کی بجلی کی ترسیل کے نظام کو بہتر بنانے کے حوالے سے ہدایات دیں۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ بلوچستان ایک بڑا صوبہ ہے ،بجلی کے تقسیم کار نظام کو بہتر بنانا ہوگا ۔ بلوچستان کے اضلاع چاغی ، لسبیلہ ، آواران ، وشوک،گوادر وغیرہ کےلئے علیحدہ بجلی کی تقسیم کار کمپنی بنانے کی ضرورت ہے ۔ چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے ہدایت کی کہ لسبیلہ کو کے الیکٹرک سے علیحدہ کر کے نئی مجوزہ تقسیم کار کمپنی میں شامل کیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان قدرتی وسائل سے مالا مال ہے اورشمسی توانائی اور قابل تجدید توانائی کے منصوبوں سے بلوچستان کی بجلی کی ضروریات پوری ہو سکتی ہے ۔محمد صادق سنجرانی نے کہا کہ بلوچستان میں قابل تجدید توانائی کے منصوبوں کےلئے خصوصی مراعات دی جائیں ۔توانائی کے نئے ذرائع پر خصوصی توجہ دی جائے ۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے دور افتادہ علاقوں میں بجلی کا نظام موثر طریقے سے کام نہیں کر رہا اسے بہتر کیا جائے اورترجیحی بنیادوں پر بلوچستان کی عوام کو درپیش مشکلات کا حل نکالا جائے۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ ہر ضلع میں چھوٹے پیمانے کے توانائی منصوبوں سے بہتری آ سکتی ہے۔