چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کی چین کی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کے چیئرمین وانگ یانگ سے بیجنگ میں ملاقات

اسلام آباد ۔ 17 اگست (اے پی پی) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے چین کی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کے چیئرمین وانگ یانگ سے بیجنگ میں ملاقات کے دوران دونوں ملکوں کے مابین تجارتی عدم توازن کو دور کرنے اورپاکستان میں چین کی سرمایہ کاری کے لیے مزید مواقع پیدا کرنے پر زور دیا اور کہا کہ پاکستان آزادنہ تجارت کی حکمت عملی سے متعلق تما م کاوشوں کی …

اسلام آباد ۔ 17 اگست (اے پی پی) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے چین کی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کے چیئرمین وانگ یانگ سے بیجنگ میں ملاقات کے دوران دونوں ملکوں کے مابین تجارتی عدم توازن کو دور کرنے اورپاکستان میں چین کی سرمایہ کاری کے لیے مزید مواقع پیدا کرنے پر زور دیا اور کہا کہ پاکستان آزادنہ تجارت کی حکمت عملی سے متعلق تما م کاوشوں کی حمایت کرتا رہے گا۔ سینٹ سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق چیئرمین سینٹ نے اپنے وفد کے ہمراہ چین کی نیشنل پیپلز کانگریس کے چیئرمین سے بیجنگ میں ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور کے علاوہ خطے کی مجموعی صورتحال اور باہمی روابط کے استحکام پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے تجارتی توازن کے پیش نظر2 ارب ڈالرکے چین کے تعاون کو سراہا۔ انہوں نے پاکستان ایک چائنا پالیسی پر یقین رکھتا ہے اور بین الاقوامی سطح پر دونوں کے درمیان مثالی تعاون دوستی کو مزید تقویت بخشتا ہے۔ چیئرمین سینٹ کے اسرار پرچینی قیادت نے جلد ہی ایک اعلیٰ سطحی تجارتی و سرمایہ کاری وفد پاکستان بھیجنے کا فیصلہ کیا تاکہ پاکستان کے ساتھ تجارتی عدم توازن پر قابو پانے کے لیے اقدامات کیے جائیں اور چین کوپاکستان کی جانب سے ہونے والی برآمدات کو بڑھایا جائے اور چین کے سرمایہ کارپاکستان سے اپنی درآمدات میں اضافہ کریں۔