چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کی کوئٹہ میں بم دھماکہ کی مذمت

78

اسلام آباد۔18اکتوبر (اے پی پی):چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کوئٹہ میں بلوچستان یونیورسٹی کے گیٹ کے قریب ہونے والے دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح کی بزدلانہ تخریبی کارروائیوں سے ملک اور بالخصوص بلوچستان کے امن کو نقصان پہنچانے کی ہر کوشش ناکام ہوگی۔

سینٹ سیکرٹریٹ کے مطابق چیئرمین سینٹ نے کہا کہ دہشت گرد اپنے مذموم مقاصد میں کبھی بھی کامیاب نہیں ہوں گے، دہشت گرد پوری انسانیت کے دشمن ہیں۔ انہوں نے دھماکہ میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کے لئے بھی دعا کی اور متعلقہ اداروں کو زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کی ہدایات جاری کیں۔