اسلام آباد۔28مارچ (اے پی پی):چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے ہندو برادری کو ہولی کے تہوار پر مبارکباد دی ہے۔ سینیٹ سیکرٹریٹ سے جاری بیان کے مطابق چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا کہ ہولی تہوار خوشیاں بانٹنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔ میں پاکستان کے ایوان بالا کی جانب سے ہندو برادری کو مبارکباد پیش کرتا ہوں ۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں اپس میں خوشیاں بانٹنی ہیں اور پاکستان کی ترقی کے لئے مل کر کام کرنا ہے۔ ہندو برادری ملک کی تعمیر و ترقی میں بھر پور کردار ادا کر رہی ہے ۔ ہمیں محبت ، بھائی چارے اور امن کو مزید فروغ دینا ہے۔