چیئرمین سینیٹ کا سابق رکنِ پنجاب اسمبلی زعیم قادری کے انتقال پر اظہار تعزیت

اسلام آباد۔13فروری (اے پی پی):چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر سیاستدان اور سابق رکنِ پنجاب اسمبلی زعیم قادری کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔اپنے تعزیتی بیان میں چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ زعیم قادری ایک متحرک، اصول پسند اور واضح مؤقف رکھنے والے سیاستدان تھے، جنہوں نے عوامی مسائل کو بھرپور انداز میں اجاگر کیا۔ ان کی سیاسی بصیرت، مدلل گفتگو اور عوامی …

اسلام آباد۔13فروری (اے پی پی):چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر سیاستدان اور سابق رکنِ پنجاب اسمبلی زعیم قادری کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔اپنے تعزیتی بیان میں چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ زعیم قادری ایک متحرک، اصول پسند اور واضح مؤقف رکھنے والے سیاستدان تھے، جنہوں نے عوامی مسائل کو بھرپور انداز میں اجاگر کیا۔ ان کی سیاسی بصیرت، مدلل گفتگو اور عوامی رابطہ مہم ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔

چیئرمین سینیٹ نے مرحوم کی سیاسی و سماجی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کا انتقال ملکی سیاست کے لیے ایک بڑا نقصان ہے، جس کا خلا مدتوں پُر نہیں ہو سکے گا۔انہوں نے مرحوم کے اہلِ خانہ، عزیز و اقارب اور کارکنوں سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق دے۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ وہ غم کی اس گھڑی میں سوگوار خاندان کے ساتھ ہیں اور پوری قوم اس دکھ میں برابر کی شریک ہے۔