چیئرمین سینیٹ کا مسافر کوچ اور آئل ٹینکر میں تصادم کے نتیجے میں قیمتی جانوں کے نقصان پر اظہار افسوس

چیئرمین سینیٹ سے میر چنگیز خان جمالی کی ملاقات

اسلام آباد۔2فروری (اے پی پی):چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کوہاٹ ٹنل کے قریب مسافر کوچ اور آئل ٹینکر میں تصادم کے نتیجے میں قیمتی جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ جمعرات کو سینٹ سیکرٹریٹ سے جاری پریس ریلیز کے مطابق چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں وہ غمزدہ خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔چیئرمین سینیٹ نے حادثے میں جاں بحق افراد کے بلند درجات کے لیے دعا کی اور لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا۔

انہوں نے حادثے میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کے لیے بھی دعا کی۔ چیئرمین سینیٹ نے زخمیوں کوہر ممکن طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے متعلقہ اداروں کو ہدایت دی۔ دریں اثناء ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مرزا محمد آفریدی، قائد ایوان سینیٹ سینیٹر اسحاق ڈار، قائد حزب اختلاف سینیٹ سینیٹر ڈاکٹر شہزاد وسیم نے بھی کوہاٹ ٹنل کے قریب مسافر کوچ اور آئل ٹینکر میں تصادم کے نتیجے میں متعدد افراد کے جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔