اسلام آباد۔4جولائی (اے پی پی):چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے امریکا کے یوم آزادی کے موقع پر امریکی عوام، کانگریس اور حکومت کو مبارکباد دی ہے۔
سینیٹ سیکرٹریٹ کے مطابق اپنے پیغام میں انہوں نے امریکا کی سیاسی اور پارلیمانی قیادت کے لئے نیک تمناؤں اور خیرسگالی کے جذبات کا اظہار کیا۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان باہمی احترام، اعتماد، تعاون اور امن، ترقی اور خوشحالی کے عزم پر مبنی پائیدار روابط ہیں۔
انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ دونوں ممالک عالمی چیلنجوں سے نمٹنے اور جمہوریت، مساوات اور انصاف کی مشترکہ اقدار کو فروغ دینے کے لئے مل کر کام کرتے رہیں گے۔