چیئرمین سینیٹ کی انڈونیشیا میں منعقدہ عالمی مشاورتی اسمبلی فورم کے افتتاحی اجلاس میں شرکت ، امت مسلمہ کی بہتری کے لیے امیر قطر کی خدمات کو سراہا

146
چین کے پاکستان کے ساتھ برادرانہ تعلقات فخر کا باعث ہیں، چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی

اسلام آباد۔26اکتوبر (اے پی پی):چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے انڈونیشیا میں منعقدہ عالمی مشاورتی اسمبلی فورم کے افتتاحی اجلاس میں امت مسلمہ کی بہتری کے لیے قطر کے امیر شیخ تمیم بن حماد الثانی کی ” اعلیٰ خدمات” کو سراہا۔

سینیٹ سیکرٹریٹ سے جاری بیان کے مطابق صادق سنجرانی نے پاکستان کی مسلسل حمایت پر قطری قیادت کا شکریہ ادا کیا اور دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات کو "آزمودہ دوستی” قرار دیا۔

چیئرمین سینیٹ نے قطر کے امیر شیخ تمیم بن حماد الثانی، وزیر اعظم شیخ خالد بن خلیفہ بن عبدالعزیز الثانی اور قطر کے عوام کو دنیا میں کھیلوں کے سب سے بڑے ایونٹ فیفا ورلڈ کپ 2022 کی میزبانی کرنے والا پہلا مسلم ملک بننے پر مبارکباد دی۔ چیئرمین سینیٹ نے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے ایونٹ کی کامیابی کے لیے دعا کی۔