اسلام آباد۔29اکتوبر (اے پی پی):چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے ترکیہ کے یومِ جمہوریہ پر دلی مبارکباد ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور ترکیہ کے تعلقات باہمی احترام، اخوت اور اعتماد پر مبنی ہیں، دونوں ممالک نے ہر مشکل وقت میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا ۔ بدھ کو سینیٹ سیکرٹریٹ سے جاری بیان کے مطابق سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ ترکیہ نے عالمی سطح پر ہمیشہ …
چیئرمین سینیٹ کی ترکیہ کے یومِ جمہوریہ پر مبارکباد

مزید خبریں
اسلام آباد۔29اکتوبر (اے پی پی):چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے ترکیہ کے یومِ جمہوریہ پر دلی مبارکباد ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور ترکیہ کے تعلقات باہمی احترام، اخوت اور اعتماد پر مبنی ہیں، دونوں ممالک نے ہر مشکل وقت میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا ۔ بدھ کو سینیٹ سیکرٹریٹ سے جاری بیان کے مطابق سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ ترکیہ نے عالمی سطح پر ہمیشہ پاکستان کے مؤقف کی حمایت کی۔
پاکستان نے بھی ترکیہ کے مفادات کے تحفظ میں ہمیشہ ساتھ دیا۔ پاکستان اور ترکیہ کے عوام کے درمیان گہرے تاریخی اور ثقافتی رشتے ہیں۔ پاکستان اور ترکیہ کے تعلقات سفارتی نہیں بلکہ عوامی بنیادوں پر استوار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمانی سطح پر پاکستان اور ترکیہ کے تعلقات مثالی ہیں۔
دونوں ممالک کی پارلیمانوں کے روابط دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنا رہے ہیں۔ترکیہ کی قیادت نے ملک کو ترقی و خوشحالی کی نئی بلندیوں پر پہنچایا۔ ترکیہ کی معاشی استحکام اور عوامی فلاح کے اقدامات قابلِ تعریف ہیں۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ پاکستان ترکیہ کے ساتھ برادرانہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کا خواہاں ہے۔ پاکستان اور ترکیہ عالمی امن و ترقی کے مشترکہ اہداف کے لیے متحد ہیں۔ سید یوسف رضا گیلانی نے ترکیہ کی قیادت اور عوام کے لیے نیک تمناؤں کا اظہارکیا ہے۔








