چیئرمین سینیٹ کی جوڈیشل کمیشن کے لیے سینیٹر فاروق ایچ نائیک اور سینٹر شبلی فراز کی نامزدگیاں رجسٹرار سپریم کورٹ کو ارسال کرنے کی ہدایت

110

اسلام آباد۔2نومبر (اے پی پی):چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے آئین کے ارٹیکل 175 اے کے تحت قائد ایوان سینیٹر اسحاق ڈار اور قائد حزب اختلاف سینیٹ سینٹر شبلی فراز کی ایڈوائس پر جوڈیشل کمیشن کے لیے حکومتی اور اپوزیشن بنچوں سے سینیٹر فاروق ایچ نائیک اور سینٹر شبلی فراز کی نامزدگیوں کو رجسٹرار سپریم کورٹ کو ارسال کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔

سینٹ سیکرٹریٹ میڈیا ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے جاری پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے مذکورہ نام رجسٹرار سپریم کورٹ کو ارسال کرنے کی ہدایت کی ہے۔