ملک کا تجارتی خسارہ 4 ماہ میں 6 فیصد کم ہو گیا

اسلام آباد۔2نومبر (اے پی پی):ملک کا تجارتی خسارہ 4 ماہ میں 6 فیصد کم ہو گیا۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال میں پہلے چار ماہ میں جولائی تا اکتوبر 2024 کے دوران ملک کا تجارتی خسارہ 6.97 ارب ڈالر تک کم ہو گیا۔ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں جولائی تا اکتوبر 2023 کے دوران تجارتی خسارہ 7.38 ارب ڈالر …

اسلام آباد۔2نومبر (اے پی پی):ملک کا تجارتی خسارہ 4 ماہ میں 6 فیصد کم ہو گیا۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال میں پہلے چار ماہ میں جولائی تا اکتوبر 2024 کے دوران ملک کا تجارتی خسارہ 6.97 ارب ڈالر تک کم ہو گیا۔

گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں جولائی تا اکتوبر 2023 کے دوران تجارتی خسارہ 7.38 ارب ڈالر تھا۔ اس طرح گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال کے پہلے 4 ماہ کے دوران ملک کے تھارتی خسارہ میں 0.41 ارب ڈالر یعنی 5.59 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

پی بی ایس کے مطابق گزشتہ مالی سال میں اکتوبر 2023 کے دوران تجارتی خسارہ 2.17 ارب ڈالر رہا تھا تاہم جاری مالی سال میں اکتوبر 2024 کیلئے ملک کا تجارتی خسارہ 31.09 فیصد کی نمایاں کمی سے 1.49 ارب ڈالر تک کم ہو گیا۔